اسلام آباد(صالح ظافر) وزیر اعظم نے ” آم ڈپلومیسی“ شروع کر دی ہے، آم کے تحائف خطے کے ممالک اور بالخصوص سارک ممالک کے رہنماؤں کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور ان میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہیں،اس سلسلے میں ملتان سے خصوصی قسم کے آموں کو چنا جارہا ہے، یہ خصوصی آم وزیر اعظم کے خاندان کی زیر ملکیت ایک باغ میں آگائے جارہے ہیں، شنید ہے کہ اس مرتبہ آم موسم سے پہلے پک گئے ہیں اور آئندہ ہفتے انہیں چننا شروع کر دیاجائیگا۔اس سلسلے کے پہلے قدم کے طو پر وزیر اعظم گیلانی نے کراچی میں بلوچ رہنما سردار عطاء اللہ مینگل سے ملاقات کے موقع پر انہیں آم پارٹی میں شرکت کی دعوت دی،اتفاق کی بات ہے کہ ملتان بلوچستان کے قریب ترین بڑی آبادی والا پنجاب کا پہلا شہر ہے۔وزیر اعظم آئندہ موسم میں اس قسم کی دعوتوں کا اہتمام باقاعدگی سے کیا کریں گے۔ اعلیٰ حیثیت کے حامل ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ملک کے اندر تحائف کیلئے جن رہنماؤں کا انتخاب کیاگیا ہے ان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اورسرکردہ ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں عالمی رہنماؤں کو جوآم بھجوائے جائیں گے ان کا ملتانی آم ہونا ضروری نہیں ،اس مقصد کیلئے سندھ سے بھی اچھی نسل کے آم حاصل کئے جائیں گے۔دریں اثناء دفتر خارجہ نے بھی اہم دارالحکومتوں کے رہنماؤں کو آموں کے تحائف بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈویژن کواس سلسلے میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، حتمی انتخاب کیلئے آموں کے نمونے بھجوائے جارہے ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان گرمیوں میں جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں آم کی بھرپور فصل ہوگی۔............................... جنگ ویب سائٹ اتوار، 09 مئ، 2010
Translate Arabic
بلاگ کا کھوجی
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- حکیم مولانا عبید اللہ عبید
- آپ اس وقت مفت طبی معلومات اور مناسب قیمت پر طبی خدمات فراہم کرنے والے معروف نجی ادارہ ھلال طبی دواخانہ کی ویب سائٹ دیکھنے میں مصروف ہیں